وزیراعظم کا علی حبیب کی وفات پر اظہار افسوس

عالمی برادری کی مظالم پرخاموشی ناقابل قبول ہے، وزیر اعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انڈس موٹر کمپنی اور ہاوَس آف حبیب کےمالک علی حبیب کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دیرینہ دوست علی حبیب کی وفات پرافسوس ہوا۔ مرحوم قابل احترام شخصیت اورشوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے بورڈ ممبر تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ علی حبیب اعزازی طور پر وزارت کامرس کیلئے خدمات بھی سرانجام دے رہے تھے۔

انڈس موٹر کمپنی کے مالک علی حبیب  کچھ عرصے سے بیمار تھے اور ان کا آج کراچی میں انتقال ہوا۔


متعلقہ خبریں