اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور اٹک میں بارش: موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور اٹک میں بارش: موسم سرد ہوگیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، مری اوراٹک کے ملحقہ علاقوں میں تیز آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

اسلام آباد: کورونا کی تشخیص کے حوالے سے ہوٹلوں کے عملے کی ٹریننگ کا اہتمام

ہم نیوز کے مطابق تیز آندھی اور موسلادھار بارش کے سبب تقریباً 50 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔

بجلی کی فراہمی پہ مامور عملے کے مطابق تیز بارش کے رکتے ہی مرمت کا کام شروع کرکے بجلی  بحال کردی جائے گی۔

اسلام آباد: لانڈری اور ڈرائی کلیننگ کی دکانوں سے پابندی اٹھا دی گئی

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ عملہ الرٹ ہے اور صرف بارش رکنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیز بارش کے سبب مری اور گرد و نواح  کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

اسلام آباد: کورونا کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے، علاقہ سیل

بجلی فراہمی کے ذمہ دار ادارے کے مطابق بارش رکتے ہی مرمت کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں