سعودی کابینہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دیدی


ریاض: سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

مزید پڑھِیں: منی گرام کا پاکستان میں سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 16 قراردادوں کو منظور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب  پاکستان میں آئل ریفائنری، پیٹروکیمیکل، تجدید پزیر توانائی کے منصوبوں اورمعدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کریگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداستوں پر پہلے ہی دستخط ہوئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں