پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3 اموات ہو گئی ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق 24گھنٹوں میں 47 نئےکیس زرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 744 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاورسے9، بونیر 6، دیراپر اور ہنگوسےایک،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ کرم 2،مالاکنڈ 3،مردان 2اور مانسہرہ سے10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ سوات، نوشہرہ سے 2،2،جنوبی وزیرستان سےایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 204 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا سےاب تک صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 145 ہے۔