پنجاب میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو کلیئر ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں متاثرہ علاقوں کو کورونا وائرس سے کلیئر ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے میں کوروناوائرس کی صورت حال اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے کاوشوں کو مزید تیز کرنے اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وبا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دفعہ144 کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیِٰ نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت نے کورونا کی تشخیص کیلئے روزانہ 3100 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ حساس مقامات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قیدیوں کی اسکریننگ کاعمل شروع کردیاگیا ہے جبکہ کمزورطبقے کو ریلیف دینے کیلئے مالی امداد کے پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مستحق افراد کو 12 ہزار روپے کی مالی امداد دیں گے۔ گندم کٹائی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ کاشتکاروں سے 1400روپے فی من گندم خریدی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا صوبے میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ رواں برس 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقررکیا ہے۔


متعلقہ خبریں