اوکاڑہ: زہریلی شراب پینے سے 48 گھنٹوں میں آٹھ ہلاک

اوکاڑہ: زہریلی شراب پینے سے 48 گھنٹوں میں آٹھ ہلاک

اوکاڑہ: زہریلی شراب پینے سے اوکاڑہ میں 48 گھنٹوں کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے104افرادہلاک

ہم نیوز نے اس ضمن میں سپتال کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ڈی پی او اوکاڑہ نے شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ کی جانب سے ملنے والے حکم کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پنجاب پولیس کا کارنامہ، ولائتی شراب دیسی شراب میں تبدیل

میڈیا رپورٹس کے مطابق زہریلی شراب پی کر ہلاک ہونے والوں کے ورثا نے اس پرعلاقے میں احتجاج بھی کیا ہے۔

زہریلی شراب پی کر ہلاک ہونے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ جب بنی نوع انسان کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بدترین خطرہ درپیش ہے۔

پنجاب پولیس بے قابو: گھر پہ چھاپہ، تشدد کے بعد برہنہ رقص کرایا

اس وقت پوری دنیا کے لوگ اپنے نظریے، مذہب، عقیدے اور مسلک کے مطابق اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر اپنے گناہوں سے توبہ استغفار کر رہے ہیں اورخالق کائنات کی رضا تلاش کرنے کی جستجو میں منہمک ہیں۔


متعلقہ خبریں