افغان سفیر کی طلبی: داعش لیڈر کی حوالگی کا مطالبہ

پاکستان

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے  افغانستان میں گرفتار داعش لیڈر اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاکستان، دفتر خارجہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں

ہم نیوز کے مطابق افغانستان میں داعش لیڈر اسلم فاروقی کی گرفتاری پراسلام آباد میں متعین افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا،

دفتر خارجہ میں گرفتار داعش لیڈر اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے افغان سفیر کو یاد دہانی کرائی گئی کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر داعش کی سرگرمیوں پہ اپنے خدشات سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

ایل او سی خلاف ورزی، بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب

افغان سفیر پہ واضح کیا گیا کہ پاکستان افغانستان کی حکومت کو اس ضمن میں مسلسل اپنے تحفظات سے آگاہ کرتا رہا ہے۔

دفتر خارجہ میں افغانستان کے سفیر کو بتایا گیا کہ اسلم فاروقی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اس لیے اس سے تحقیقات کرنا چاہتے ہیں۔

کورونا: دفتر خارجہ کی بریفنگ کا طریقہ کار تبدیل

ہم نیوز کے مطابق پاکستان نے افغان سفیر پہ واضح کیا کہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیاں پاکستان کے لیے نقصان دہ ہیں۔


متعلقہ خبریں