اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے شادی کرلی


پاکستانی شوبز انڈستڑی کی اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے شادی کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شادی 4 اپریل2020 کو ہوئی ہے۔ ثمینہ احمد نے ان گنت یادگار ٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

دوسری جانب مںظر صہبائی ڈرامہ الف، فلم بول اور ماہ میر میں اپنی اداکاری کا لوہا دنیا منواچکے ہیں۔منظرصہبائی نے عمیرہ احمد کے لکھے گئے مقبول ڈرامے’الف‘ میں عبدالعلیٰ کا کردار بھی نبھایا۔

سال 2011 میں فلم بول سے فلمی سفر کا آغاز کرنے والے منظرصہبائی لکس اسٹائل ایوارڈز اور سارک فلم ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

ثمینہ احمد بھی الف نون، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، میرے ہمدم میرے دوست اور آنگن سمیت متعدد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ انہیں سینیئر آرٹسٹ کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں