اداکارہ صنم جنگ نے بنائی شوہر کی ’حجامت‘

اداکارہ صنم جنگ نے بنائی شوہر کی ’حجامت‘

کراچی: پاکستانی ڈرامہ اندسٹری کی معروف اداکارہ ’صنم جنگ‘ قرنطینہ کے دنوں میں بھی خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

ہم ٹی وی کے معروف ڈرامہ سیریل ’میں نہ جانوں‘ سے چار سال بعد شوبز انڈسٹری میں کم بیک کرنے والی اداکارہ ’صنم جنگ‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ صنم جنگ نے بنائی شوہر کی ’حجامت‘

ویڈیو میں صنم جنگ کو ان کے شوہر سید عبدل قسام جعفری کی حجامت بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صنم جنگ اور ان کے شوہر خوشگوار موڈ میں انجوائے کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اداکارہ اپنے شوہر کی ’حجامت‘ بھی بنا رہی ہیں۔

اداکارہ صنم جنگ نے بنائی شوہر کی ’حجامت‘

صنم جنگ کی شوہر کی ’حجامت‘ بنانے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک بھر کے بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانیں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے شوہر کے سر باندھ دیا

صنم جنگ کا آخری ڈرامہ بھی ہم ٹی وی کی بلاک بسٹر پیشکش ’الوداع‘ 2015 میں ہی نشر ہوا تھا جس میں ان کے مدمقابل عمران عباس اور زاہد احمد نے کام کیا تھا۔


متعلقہ خبریں