پاکستانی زمین غیرملکیوں کو فروخت نہ کی جائے، پی ٹی آئی

پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ اور پی ٹی آئی متحرک | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی زمین غیر ملکیوں کو فروخت نہ کی جائے۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا ہے کہ پاکستانی زمین غیرملکیوں کو فروخت کرکے عوام کو غلامی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔

قرارداد میں خبردار کیا گیا ہے کہ چین کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ وہ ہمارا سارا ملک بھی خرید سکتا ہے۔

ڈاکٹر مراد راس نے مؤقف اپنایا کہ زمین فروخت کرنے کا یہ اقدام ایٹمی اثاثوں اور ملکی سلامتی دونوں کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے۔

حکومت سے کہا گیا ہے کہ جائیدادوں کی فروخت کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے قوانین کی طرز پر پاکستان میں بھی قوانین بنائے جائیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ملکی مفاد کے منافی اقدام کو فوراً روکے۔

پاکستان کی جانب سے چند سال قبل بعض عرب ممالک کو زرعی زمینیں لیز پر دیئے جانے کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔

چینی کاروبار سمیت کسی بھی مقصد کے لئے جب کہیں گئے تو وہاں چائنا ٹاؤن ضرور بنایا اور بسایا، یہی وجہ ہے کہ آج تقریبا دنیا کے ہرخطے میں چائنا ٹاؤن لازمی پایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں