پاکستانی شوبز اندسٹری کے مایہ ناز اداکار بابر علی نے کورونا وائرس کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ہمیں اس وائرس گھبرانا نہیں ہے بلکہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاط کرنی ہے۔
پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کورونا سے متعلق بہت سی معلومات سن رہے ہیں مگر اس کی روک تھام کے لیے ہدایات پر عمل کرنا ہے۔
بابر علی نے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ کوشش کیجئے کہ خود کو صاف رکھیے اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف اداکارہ ریما اور ان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے کورونا وائرس سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس میں فنکار بھی ڈاکٹر ہوگئے
معروف اداکارہ ریما نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف تحریک میں حکومت کا ساتھ دیا جائے، اس وائرس کو سنجیدہ لیا جائے اور احتیاط کی جائے۔
اس موقع پر ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شاداب نے بھی کورونا وائرس سے متعلق کہا کہ اگر آپ نے بیرون ملک سفر کیا ہے تو اپنا چیک اپ کرائیں جبکہ اپنے ہاتھ مسلسل دھوئیں اور گھر سے باہر نہ نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر ہی اس موذی مرض سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔