کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جاری پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ( پی آئی ایف ایف) 2018 کی رنگینیاں عروج پر ہیں۔
کراچی فلم سوسائٹی کے زیر اہتمام چار روزہ ثقافتی سرگرمی میں 93 ممالک سے بھیجی گئی 200 سے زائد فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔
ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی روح رواں ہیں۔
یہ بھی دیکھیں: پہلا پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول شروع
اپنی نوعیت کی منفرد سرگرمی کے معاونین میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین ، پاکستان کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل جمال شاہ ، سی ای او آکسفورڈ یونیورسٹی پریس امینہ سید، مصنف، پروڈیوسر اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات جاوید جبار ،آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار شرمین عبید چنائے شامل ہیں ۔
فلم فیسٹیول کے دوسرے روز نیو پلیکس سینما سمیت چار مختلف مقامات پر فلموں اور ڈاکیومینٹریز کی نمائش کی جا رہی ہے۔
نیو پلیکس سینما میں آٹھ فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ ان میں کیک اور دی وشنگ ٹری بھی شامل ہیں۔ بلوچی زبان میں بنائی گئی ایک فلم بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
Sidra Iqbal is a well-known TV personality, PR Practitioner, Brand Activist, and Youth Development Advocate.
We are thankful for her support in the #Cake premiere at @NueplexCinemas.#PIFFkaScene #PIFF2018 pic.twitter.com/6IDaxYkjMc— PIFF (@PIFF_Festival) March 29, 2018
دیگر ڈاکیومینٹریز میں کاغذ کی کشتی، میوزک آن دی رن، دی ٹریفک جام، ارض پاکستان، دی ایج، ورڈز فلائے اووے، ڈائینگ کینڈل شامل ہیں۔
Important update:
The documentary Some Lover to Some Beloved is rescheduled to be screened at Goethe Institut on 29th March at 9:00 pm.#PIFFkaScene pic.twitter.com/tIiTcKuQVP— PIFF (@PIFF_Festival) March 29, 2018
‘سم لوور ٹو سم بی لوڈ’ نامی ڈاکیومینٹری کی اسکریننگ کے لئے تقریب گوئتھے انسٹیٹیوٹ میں رات نو بجے منعقد کی جائے گی۔
فیسٹیول کے دوسرے روز پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بالی وڈ فلم ‘ہندی میڈیم’ بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔