خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز کی تصدیق

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید چار کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔کے پی میں وائرس کے باعث اب تک دو ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

مردان میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکت کے بعد دوسرے روزبھی منگاہ  میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق منگاہ کےتمام مشتبہ افراد کی سکریننگ شروع کردی گئی ہے اور اب تک 400 افراد اس عمل سے گزر چکے ہیں جن میں سے 320 کلیئر جبکہ سات مشتبہ کیسز ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 450 سے تجاوز کر گئی

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے خاندان اور قریبی افراد کی اسکرینینگ کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ سات افراد کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جن کی سیمپل ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں