راولپنڈی: پاک فوج کے پروموشن بورڈ کے اجلاس میں متعدد بریگیڈیئرز کی میجرجنرل کےعہدوں پرترقی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں دیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئرمحمد عاطف منشا، بریگیڈیئرافتخار حسن چوہدری، بریگیڈئیرمحمد عمربشیر کو ترقی دے دی گئی ہے۔
بریگیڈیئراسدالرحمن، بریگیڈیئرواجد عزیز، بریگیڈیئرکامران تبریزسویرا کو بھی میجرجنرل کے عہدے پرترقی دے دی گئی ہے۔ بریگیڈیئرعبدالمعید، بریگیڈیئرشاہد منظور، بریگیڈیئرارشد محمود کو بھی ترقی دی گئی ہے۔
میجر جنرل کے عہدوں پرترقی پانے والوں میں بریگیڈیئرفہیم عامر اور بریگیڈیئرراشد محمود بھی شامل ہیں۔
بریگیڈیئراحسان علی، بریگیڈیئرکامران نذیر، بریگیڈیئرشبیرناریجو، بریگیڈیئرمحمدرضا اعزاد، بریگیڈیئرچوہدری عامراجمل اور بریگیڈیئرجواد احمد قاضی کی بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔
پروموشن بورڈ کے اجلاس میں بریگیڈیئرعادل رحمانی، بریگیڈیئرسید آصف حسین، بریگیڈیئرمحمد اسحاق خٹک اور بریگیڈیئرجاوید دوست چانڈیو کو بھی میجرجنرل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بریگیڈیئراحمد بلال، بریگیڈیئرمحمد شہبازتبسم، بریگیڈیئرظفرعباس اور بریگیڈیئرعمران اللہ کو بھی ترقی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والے 11 بریگیڈیئرز ڈاکٹرز کو میجرجنرل کے عہدے پرترقی دی گئی ہے۔ میڈیکل کور کے بریگیڈیئرمحسن محمد قریشی اور بریگیڈیئرظہیراخترکو ترقی دی گئی ہے۔
بریگیڈیئربلال عمیر، بریگیڈیئرعتیق الرحمن سلہریا، بریگیڈیئرراؤعلی شان خان اوربریگیڈیئرعبیرہ چوہدری کو بھی میجرل جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی ہے۔