کورونا: سندھ کابینہ نے عوامی اجتماعات سے گریز کا مشورہ دیدیا

فائل فوٹو


کراچی: سندھ کابینہ نے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عوامی اجتماعات اور شادی بیاہ کی تقاریب سے گریز کریں۔ یہ مشورہ صوبائی کابینہ نے شہریوں کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دیا ہے۔

کورونا: سندھ میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سندھ کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی تقاریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ملنے والے اجازت نامے سے مشروط ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے قیدیوں سے ملاقات کے لیے بھی ایڈوائزری جاری کرے گی جس پر عمل درآمد کے بعد ہی ملاقات ممکن ہوگی۔

کورونا: وفاقی پولیس کے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استشنیٰ

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ عدالتوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں کے لیے بھی جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل درآمد کرنے کی شرط لاگو ہو گی۔

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبے کے تمام اسکولوں کو بھی 30 مئی 2020 تک بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔

’گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت سنجیدہ نہیں‘

صوبائی حکومت نے اسی طرح نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں