عہد وفا کا گرینڈ فنالے: ٹکٹوں کی فروخت شروع

’عہد وفا‘ سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے مومنہ درید (ایم ڈی) پروڈکشنز کی پیشکش ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

’عہد وفا‘ کی کاسٹ کا اپنے مداحین اور ڈرامہ کے شائقین کے لیے پیغام ہے کہ بڑے ڈرامے کی بڑی قسط بڑی اسکرین پر دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:’عہد وفا‘ سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار

ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کی  آخری قسط سینما گھروں میں دیکھنے کے لیے شائقین 14 اور 15 مارچ کے شدت سے منتظر ہیں اور ٹکٹوں کی دھڑا دھڑ فروخت جاری ہے۔

ایم ڈی پروڈکشنز اور آئی ایس پی آر کی اس مشترکہ پیشکش کو عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی ملنے کے بعد ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کو سینما گھروں میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور 27 فروری کو سہ پہر 3 بجے ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا۔

وطن کی مٹی سے کیے گئے عہد وفا کی داستان ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیری ایک ادا کے نام کیا، ’عہد وفا‘ کا آفیشل گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

سینما گھروں میں ’عہد وفا‘ 14کی آخری قسط مارچ 2020 کو دکھائی جائے گی جب کہ ٹی وی کے ناظرین 15 مارچ کو اس ڈرامے کی آخری قسط دیکھ سکیں گے۔


متعلقہ خبریں