خانیوال: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے نوجوان کی جان لے لی

خانیوال: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے نوجوان کی جان لے لی

خانیوال ڈسٹرکٹ اسپتال کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے نوجوان کی جان لے لی۔

مرحوم کے ورثا کا کہنا ہے کہ کیمپ چوک کے رہائشی نوجوان عثمان کے پیٹ میں درد  تھا اور ہمارا بھائی اسپتال چل کر آیا تھا۔

عثمان کے بھائی بلال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے کے بعد میرا بھائی موقع پر تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

بلال کا یہ بھی کہنا تھا کہ مبینہ غلط انجکشن سے جاں بحق ہونے والا نوجوان تین معصوم بچوں کا باپ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مردان میں ڈاکٹروں کی غفلت: نومولود دم توڑ گیا

اس حوالے سے ڈیوٹی ڈاکٹر نے موقف اختیار کیا ہے کہ پہلے ڈاکٹر نے درد کا انجکشن لگایا تھا۔

خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے کہ اس سے قبل بھی معروف اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا شریف مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت کے بھینٹ چڑھ کر جان کی بازی ہار گئی تھی۔

عمر شریف کے بیٹے اور حرا شریف کے بھائی جواد عمر نے اس سلسلے میں قانونی کارروائی کے لیے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (پی ہوٹا) سے رابطہ بھی کیا تھا۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق جواد عمر نے اس واقعہ میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست بھی دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں