معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان پر فرد جرم عائد

معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان پر فرد جرم عائد

نوشہرہ: صوبہ خیبرپختونخوا میں سات سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

ہم نیوز کے مطابق درج مقدمے کی سماعت نوشہرہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی۔ مبینہ ملزمان ابرار اور رفیق کو انتہائی سخت سیکورٹی میں عدالت لایا گیا۔

عدالت میں استغاثہ نے مبینہ ملزمان پرعائد کردہ فرد جرم پڑھ کر سنانی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں گھر سے مدرسے جانے والی  سات سالہ معصوم بچی 19 جنوری 2020 لاپتہ ہوگئی تھی۔ بعد ازاں لاپتہ ہونے والی بچی کی نعش برآمد ہوئی تھی۔

خیبرپختونخوا: بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں سات سالہ بچی کے قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزمان میں سے ایک نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا جب کہ عدالت نے ابتدائی طور پر ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

زیارت کاکا صاحب نامی گاؤں میں بچی کے قتل کا واقعہ ہفتہ کو پیش آیا تھا۔ ہفتہ کی رات ہی علاقہ پولیس کو بچی کی نعش مل گئی تھی۔

بچیوں و خواتین سے زیادتی کی ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار

پولیس ملزمان کی تلاش میں تھی لیکن پھر بچی کے لواحقین نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔


متعلقہ خبریں