سندھ میں کورونا کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں اس وبائی بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: چین سے 12 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس پاکستان پہنچ گئیں

محکمہ صحت سندھ  کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک شخص کا تعلق کراچی اور دوسرے کا حیدرآباد سے ہے۔

سندھ میں دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ جن مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ مختلف ملکوں سے ہوائی جہازوں پرکراچی پہنچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور چین سے آنے والے مسافروں کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے تاہم پاک افغان بارڈر مزید سات روز کے لیے بند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کےآٹھ نئے کیسز سامنے آ گئے

دنیا بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چودہ ہزارتک پہنچ چکی ہے۔ چین میں کرونا وائرس سے مزید17 افراد جان کی بازی ہا رگئے ہیں جس نے مجموعی ہلاکتیں تین ہزار ایک سو چالیس ہوگئی ہیں۔ اسی ہزارنو سو چوبیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

متاثرہ 59 انسٹھ ہزار نو سو بیاسی افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد چار سو تریسٹھ ہوگئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کے لئے معاشی امداد کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے ہاؤس ری پبلکنز کے ساتھ اجلاس ہوگا۔


متعلقہ خبریں