پاکستان میں لمبی قد کے باعث شہرت پانے والے نصیر سومرو 18 روز سے گھر میں قید

دراز قد کے باعث شہرت پانے والے نصیر سومرو 18 روز سے گھر میں قید

کراچی : سندھ کے ضلع شکار پور سے تعلق رکھنے والے قد آور شخصیت کے مالک نصیر سومرو علالت کے باعث گزشتہ 18 روز سے اپنے گھر میں مقید ہیں۔

8.1 فٹ قد رکھنے والے نصیر سومرو کو پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق ہے، وہ حکومتی داد رسی نا ملنے پر خفا ہیں۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم رضویہ سوسائٹی کا دورہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بہن سے ادھار پیسے لیکر آکسیجن مشین خرید پایا ہوں۔

تفصیل پڑھیں : طویل القامت نصیر سومرو کو سینے و پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق

یاد رہے کہ نصیر سومرو کے پھیپھڑے سردی کے باعث سانس لینے کے دوران سکڑتے نہیں جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔

ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں فضائی آلودگی کے باعث لوگوں کو اس مرض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا مرض ہے جس کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے لیکن اس کا مکمل ٹھیک ہونا ناممکن ہے کیونکہ لمبے لوگوں کی بیماریاں الگ نوعیت کی ہوتی ہیں۔


متعلقہ خبریں