خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ (earth quake)

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 تھی جبکہ اس کا مرکز ضلع دیر اور گہرائی زیر زمین 16 کلو میٹر تھی۔

مزید پڑھیں: زلزلے کیسے اور کیوں آتے ہیں؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاوہ اوکزئی، مالاکنڈ، چترال، دیر بالا اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب میں میانوالی اور اردگرد کے علاقوں سے بھی زلزلے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

تاحال کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کی صورت میں خود کو کیسے بچائیں؟

شدید زلزلے کی صورت میں کمرے سے باہر بھاگنے کی کوشش کرنا خطرناک ہے کیوں کہ اس سے گرنے اور چوٹ لگنے کا اندیشہ رہتا ہے۔

ایسی صورت میں دروازے کے نیچے، کھڑکی کے قریب اور سیڑھیوں پر یا ان کے نیچے کھڑا ہونا بھی خطرناک ہے۔

مزید جانیں: زلزلہ: میرپورآزاد کشمیر میں آفٹر شاکس، جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی

زلزلہ آنے کی صورت میں فوری طور پر زمین پر بیٹھ جائیں، اگر قریب ہی کوئی مضبوط میز، بیڈ یا ایسا فرنیچر ہے جس کے نیچے چھپا جا سکے تو رینگ کر اس کے نیچے ہو جائیں۔

دوسری صورت میں کسی کونے میں بیٹھ کر سر اور گردن کو ہاتھوں سے چھپا لیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ افراد زلزلے کے دوران گرنے یا دیواروں پر لگی بھاری اشیا گرنے سے زخمی ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں زلزلے سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اگر زلزلے کے دوران عمارت سے باہر ہیں تو عمارت سے دور کسی کھلے مقام پر پہنچ جائیں۔

ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی ایک طرف روک دیں۔


متعلقہ خبریں