ای سی سی کا اجلاس بدھ کو ہو گا

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس بدھ کو ہو گا۔

ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہو گا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ای سی سی اجلاس میں کنٹرول کیمیکل کی درامد کے لیے امپورٹ کیمکل بل کی منظوری دی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق برآمدی سیکٹر لیدر ٹیکسٹائل کارپٹ اسپورٹس سرجیکل کو گیس آر ایل این جی کی فراہمی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں کسانوں سے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں چارج کی گئی رقم کا حل نکالا جائے گا۔

ای سی سی کے اجلاس میں بلوچستان کے ٹیوب ویلز پر سبسڈی کی منظوری دی جائے گی اور پاکستان ٹورزم انڈونمنٹ فنڈز کے تحت ایک ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: زہریلی گیس سے14 افراد ہلاک، 200 متاثر

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ڈیوٹی میں ریلیف فراہم کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی جبکہ خصوصی فنڈز سے نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے لیے 300 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں گارنٹی دیتے ہیں مریم نواز واپس آئیں گیں، وکیل

گزشتہ ہونے والے سی سی اجلاس میں فوری طور پر چینی کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ای سی سی نے ملک میں چینی کی بڑھتی قیمت پر قابو پانے کے لیے پابندی لگائی تھی۔


متعلقہ خبریں