مافیا کی جیبیں بھرنے کیلئے روپے کی قدر گرائی گئی، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کی جیبیں بھرنے کے لیے روپے کی قدر گرائی گئی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے ردعمل میں کہا کہ آٹا اور چینی کا بحران عمران مافیا کی چوری کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ عمران خان کو آٹا اور چینی چوری کا حساب دینا ہو گا۔

انہوں ںے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مؤقف سچ ثابت ہو گیا اور عوام کا آٹا، چینی اور روٹی چوری کرنے کا عمران مافیا نے جرم تسلیم کر لیا۔ وزیر اعظم درست کہہ رہے ہیں کہ عمران مافیا نے ملک دنوں میں ہی تبدیل کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترقی کی شرح 5.9 سے 1.9 فیصد، مہنگائی 3 سے 14 فیصد ہو گئی ہے جبکہ عوام کی آٹا، چینی روٹی ختم، کاروبار اور روزگار تباہ کر دیا گیا ہے اور ملک کو اپنی طرح بھکاری بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہم جبر اور دباؤ کے فیصلے نہیں مانتے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ عمران مافیا کی وجہ سے گھی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ کیا روپے کی قدر کسی اور ملک کی حکومت نے گرائی ہے ؟ آپ نے عمران مافیا کی جیبیں بھرنے کے لیے روپے کی قدر گرائی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ‏عمران مافیا 18 سال سے ہر دوسری بات پر نئے پاکستان کے جھوٹے خواب دکھاتے تھے، جھوٹ بولتے رہے نئے پاکستان کے نام پر۔ اب اور کیا سوال پوچھیں؟

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کو واپس نہیں آنا چاہیے وہ اپنا علاج کرائیں، چوہدری شجاعت حسین

انہوں نے کہا کہ ‏واقع ہی جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے لیے کام کرنے سے لینڈ کروزر ملتی ہے، زمان پارک کا گھر تعمیر ہوتا ہے، بنی گالہ کا خرچہ ملتا ہے، اے ٹی ایم ملتے ہیں اور زندگی بدل جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں