پیسہ لوٹنے والوں سے مفاہمت کا نہ کہیں، وزیراعظم عمران خان

عالمی برادری کی مظالم پرخاموشی ناقابل قبول ہے، وزیر اعظم

فائل فوٹو


مظفرآباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ملک کا پیسہ لوٹنے والوں سے مفاہمت کا نہ کہیں، آپ کیا چاہتے ہیں کہ میرے گھر سے کوئی چوری کرے تو میں اسے چھوڑ دوں؟

آزادکشمیر کی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں بلکہ ملک کےلیے ہے، میں جس ادارے کی طرف دیکھوں خسارے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں قومی ہم آہنگی اور مفاہمت کی بات سے متفق ہوں، خوشحالی کی سب سے بڑی وجہ شفافیت اور کرپشن سے پاک معاشرہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں جمہوریت پسند ہوں کیوں کہ یہ جتنی بھی بری ہو پھر بھی بہترین نظام ہے۔ مغرب ہم سے آگے اس لیے ہے کیونکہ وہاں جمہوریت پہلے آئی، جتنی جمہوریت بڑھے گی اتنی خوشحالی آئےگی اور جہاں بادشاہت تھی وہ معاشرے پیچھے رہ گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا تقریر کے دوران شعر پڑھا کہ
مفاہمت نہ سکھا جبرنارواسے مجھے، میں سربکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے


متعلقہ خبریں