’نوازشریف کو اسپتال داخل کرانے سے قبل ہیماٹولوجی کلئیرنس ضروری ہے‘

فائل فوٹو


لندن: سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اسپتال داخل کرانے سے قبل ہیماٹولوجی کلئیرنس ضروری ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو گردوں کی گریڈ تھری بیماری بھی ہے۔ جونہی ڈاکٹرز کلئیر کرتے ہیں نوازشریف کو اسپتال داخل کرا دیا جائے گا۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ ابھی نہیں کہا جا سکتا کہ کب نواز شریف کو اسپتال داخل کرایا جائے گا۔ امریکہ سے بھی کنسلٹنٹس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارڈئیک انٹروینشن بہت ضروری ہے، اور جلد از جلد ہونا چاہیے۔ نوازشریف کی زندگی کیلئے کارڈئیک انٹروینشن انتہائی ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں