ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان: 20 کروڑ ڈالرز کا اعلان

ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان: 20 کروڑ ڈالرز کا اعلان

اسلام آباد: ابوظہبی کے ولی عہد نے اپنے دورہ پاکستان میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔

ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان، مشترکہ اعلامیہ جاری

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بتائی ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد نے اس کا اعلان وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تعاون پر ہم شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 200 ملین ڈالرز چھوٹے کاروبار اور روزگار کے لیے استعمال ہوں گے۔


ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مالی تعاون دونوں ممالک میں گہرے دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زید النہیان واپس روانہ

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے جمعرات کو پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں انہوں ںے وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ابوظبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔


متعلقہ خبریں