’رانا ثناء اللہ کے خلاف 15کلو ہیروئین برآمدگی کاچالان عدالت میں جمع کیا ہے‘


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے چیف پراسیکیوٹر راجہ انعام منہاس نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللہ سے 15 کلو ہیروئین برآمدگی کا چالان عدالت میں جمع کرایا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بریفنگ کا مقصد رانا ثناء اللہ  کیس کے حوالے سے حقائق سےآگاہ کرنا ہے۔عدالت میں چالان جمع ہونے کے بعد یہ پہلی بریفنگ ہے۔

چیف پراسیکیوٹر اے این ایف کا کہنا تھا کہ 3 گواہوں کے بیانات بھی عدالت کے پاس جمع کرائیں ہیں۔ استغاثہ نےشواہد دے دیے ہیں، فیصلہ عدالت نےکرنا ہے۔استغاثہ نے کیس میں تاخیر نہیں کی، ملزمان نے تاخیری حربےاستعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللہ ابھی بھی ملزم ہیں، شہریار آفریدی

راجہ انعام منہاس نے کہا کہ ہم  نے عدالت کو روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی درخواست کی تھی۔ ہمارے پاس کیس سےمتعلق تمام شواہد موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں