امیر جماعت اسلامی کی کال پر کارکنان کشمیر مارچ کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات: جماعت اسلامی کا ووٹ نہ دینے کافیصلہ

میرپور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پرکارکنان اور جے آئی یو یوتھ کے قافلے اسلام آباد کشمیر مارچ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

قافلے کی قیادت جے آئی یوتھ ضلعی صدر ذوالقرنین بٹ ڈویثرن صدر بشیر شگو اور سٹی صدر آصف بٹ کر رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا تھا کہ وہ 22 دسمبر کو کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لیے لاکھوں لوگوں کا قافلہ لےکر اسلام آباد جائیں گے۔

منصورہ میں یوتھ لیڈر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناروے میں قرآن کو تو جلایا لیکن ہماری نام نہاد حکومتیں قرآن کے نظام ، سیاست اور حکومت سے وہی سلوک کررہی ہیں جو ڈنمارک میں قرآن کو جلا کرکیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 72 سالوں میں ملکی اشرافیہ نے ہماری سیاست جمہوریت اور اداروں کو یرغمال بنایا ہے، ایوانوں کے دروازے غریب کے بچے کےلئے نہیں کھولے جاتے، بداخلاق چور ڈاکو اور بدکردار اشرافیہ سے نظام کو چھڑوا کرنوجوانوں کےہاتھوں میں دینا چاہتا ہوں۔

سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چونسٹھ فیصد نوجوان ایٹم بم سے بڑی طاقت ہیں لیکن یہ بے روزگار ہیں تعلیم کے بجٹ میں اضافے کے بجائے کم کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاروں کے لئے کارخانے چاہیے لیکن حکومت نے لنگرخانے بنا دئیے کہ نوجوانو ں لنگر خانے سے مفت کھا کر گزارہ کریں ۔


متعلقہ خبریں