عمران خان کی سوئٹزر لینڈ آمد، عالمی پناہ گزینوں کے فورم میں شرکت

بیوروکریٹس کے پاس فائلیں روکنے کا کوئی بہانہ نہیں رہا، وزیراعظم

فائل فوٹو


جنیوا: وزیراعظم عمران خان آج سوئٹزر لینڈ پہنچے جہاں انہوں نے عالمی پناہ گزینوں کے فورم میں شرکت کی۔ 

جنیوا پہنچنے پرایئرپورٹ پہ ان کا استقبال اقوام متحدہ جنیوا میں پا کستان کے مستقبل مندوب خلیل ہاشمی، اعلیٰ سوئس حکام، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین اور پاکستانی سفیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کو بحرین نے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ پہنچنے والوں میں ان کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی ہیں۔

عالمی پناہ گزینوں کے فورم کی میزبانی یو این ایچ سی آر اور سوئٹزر لینڈ کی حکومت مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گلوبل ریفیوجی فورم پاکستان کی سخاوت اور انسان دوست قیادت کی شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ گلوبل ریفیوجی فورم گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستان میں مقیم افغانیوں کے لیے پاکستانیوں کی محبت کی پہچان ہے۔

پاکستان،ترکی اور ملائیشیا کا بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل لانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران سوئزر لینڈ اپنا دورہ بحرین مکمل کرکے پہنچے ہیں۔ انہوں نے اپنا دورہ ملائیشیا منسوخ کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں