بھارت میں نئے آرمی چیف کا فیصلہ ہو گیا


نئی دہلی: بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل موکنڈ نروین کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل موکنڈ نروین جنرل بپن راوت کی جگہ بھارت کے آرمی چیف بنیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل موکنڈ نروین وقت آرمی کے نائب چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کر دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بیپین راوت کو ریٹائرمنٹ کے بعد پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنائے جانے کا امکان ہے۔ موجودہ آرمی چیف بپن روات 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہونگے۔


متعلقہ خبریں