چار کمسن بچوں سے زیادتی و قتل کا معاملہ: ملزم کا 342 کا حتمی بیان قلمبند


لاہور: ْقصور کے علاقے چونیاں میں چار کمسن بچوں  سے زیادتی کر کے قتل کرنے والے مبینہ ملزم کا 342  کے تحت حتمی بیان قلمبند کرایا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی اور ملزم کا بیان قلم بند کرایا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اب تک رانا ٹاؤن کے رہائشی ملزم سہیل شہزادہ کے خلاف کل 23 گواہوں کے بیانات قلمبمد کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی کیس کی تفتیش اے ایس پی سے کم رینک کا افسر نہیں کرے گا، عدالت

ملزم سہیل شہزاد نے 342 کے حتمی بیان میں تمام الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالروف وٹو نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ایشوز کے باعث ملزم کا جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں