’ آرمی چیف کو توسیع دینا وزیر اعظم کا حق ہے‘

اعتزاز احسن

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو توسیع دینا وزیر اعظم کا حق ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پارلیمنٹ کی خود مختاری ہے، آرٹیکل 245 وزیر اعظم کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توسیع صیح ہے یہ غلط اس کو بعد میں چیلنج کیا جا سکتا ہے مگر یہ وزیر اعظم کو اختیار ہے اور نہ ہی اس بات کو چیلنج  کیا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم نے توسیع کیوں دی۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ توسیع کا اختیار نہ خود آرمی چیف کے پاس کے نہ چیف جسٹس کے پاس ہے، میں نے آرٹیکل 245 میں گذشتہ روز کی گئی ترمیم نہیں دیکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 243 واضح کہتا ہے کہ صدر صرف اسکو توسیع  دے سکتا ہے جس کی تجاویز وزیر اعظم دے۔


متعلقہ خبریں