تیزگام حادثے کی تفتیش میں اہم پیش رفت

تیزگام حادثے کی تفتیش میں اہم پیش رفت

فائل فوٹو


اسلام آباد: تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے اراکین نے حادثے کا باعث بننے والا ممکنہ سلنڈر تلاش کر لیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق سلنڈر بوگی نمبر چار سے ملا جس کو مزید تجزیے کے لیے لاہور بھجوایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تفتیشی کمیٹی نے جمعے کی صبح جلے ہوئے ڈبوں کی تلاشی لی اور ثبوت و شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ جمع کیے گئے تمام ثبوت مزید تجزیے کے لیے لاہور بھجوائے جائیں گے اور رپورٹ کا ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں مبینہ طور پر گیس کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے اعلان کیا کہ جاں بحق ہونے والوں کو 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کو پانچ لاکھ روپے امدادی رقم دی جائے گی۔

ابتدائی طور پر سانحہ تیز گام  کا مقدمہ نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ٹرین گارڈ محمد سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق مقدمہ نمبر 46/19 کا اندران تھانہ ریلوے پولیس خان پور ملتان ڈویژن میں کیا گیا ہے۔ مقدمہ کا اندراج زیر دفعہ 126 ریلوے ایکٹ اور 436, 427 تعزیزات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں