بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے جمعہ کے روز بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ  سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ویمنز اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کردی گئیں ہیں۔ انعم امین، صباء نذیر اور عائشہ ظفر کی جگہ نشرہ سندھو، عروب شاہ اور فاطمہ ثناء اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی۔ عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان اور ڈیانا بیگ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں جویریہ خان، سدرہ امین، عمیمہ سہیل اور ارم جاوید، ثناء میر، سعدیہ اقبال اور کائنات امتیاز  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوران اقبال امام عبوری ہیڈ کوچ، اقبال احمد عامر فیلڈنگ کوچ اور جمال حسین ٹرینر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

عائشہ جلیل منیجر، ڈاکٹر رفعت اصغر گل فزیو تھراپسٹ اور زبیر احمد کو بطور تجزیہ کار ٹیم منیجمنٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ دوسرا ایک روزہ میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں