عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاؤں گا، بلاول بھٹو زرداری


کندھ کوٹ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کا سودا اس ملک کی عوام کو منظور نہیں ہے۔ میں عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاؤں گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاؤں گا۔ عوام ظالم حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی ہے۔ اس ظالم عمران خان کا استعفیٰ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف سننے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔ آج کے نئے پاکستان سے تو پرانا پاکستان ہی اچھا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان بتائیں ایک کروڑ نوکریوں کا کیا ہوا ؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم خود پر حکومت کا ہر ظلم برداشت کر سکتے ہیں لیکن عوام کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو بغیر جرم کے جیل میں قید کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں جیلوں میں ڈالنا چاہتی ہے تو ڈال دے لیکن غریب عوام سے دو وقت کی روٹی تو نہ چھینے۔

یہ بھی پڑھیں ’زرداری کو کچھ ہوا تو ذمے دار حکومت ہوگی‘

کشمیر کے معاملے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کا سودا اس ملک کی عوام کو منظور نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کشمیر کے لیے کوئی جدوجہد نہیں کی


متعلقہ خبریں