لندن: برطانوی پولیس نے لندن کے صنعتی علاقے میں ٹرک کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد کیں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز یہ ٹرک بلغاریہ سے ہولی ہیڈ کے مقام پر برطانیہ میں داخل ہوا تھا۔
25 سالہ ٹرک ڈرائیور جس کا تعلق شمالی آئرلینڈ سے ہے کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ہم متاثرین کی شناخت کے عمل سے گزر رہے ہیں جس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 39 میں 38 افراد بالغ جبکہ ایک نو عمر ہے جو جائے وقوعہ پر مردہ قرار پائے گئے تھے۔
جونیئر وزیر داخلہ برینڈن لوئس نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میری تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ذمہ داروں کوجلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے کوشاں ہے۔