جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلگر بھارتی ہوٹلوں اور کھانوں پر اعتراض ، مشکل میں پھنس گئے


کراچی:  جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلگر بھارتی ہوٹلوں اور کھانوں پر اعتراض  کرکے مشکل میں پھنس گئے ۔ 

جنوبی افریقن  کھلاڑی ڈین ایلگر نے بھارت کے چھوٹے شہروں میں غیر معیار ی ہوٹلز  کھانے اور سہولیات  نہ  ہونے پر تنقید کی تھی۔انکا کہنا تھا  کہ بھارت کے چھوٹے اسٹیشنز پر نہ  تو معیاری ہوٹل ہیں اور نہ ہی یہاں پر اچھا کھانا کھانے کو ملتا ہے۔

ڈین ایلگر کے اس تبصرے پر  مقامی شائقین نے ان  کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئےشدید تنقید کا نشانا بنایا،اور جنوبی  افریقی ٹیم کے بیٹسمین کو ’انگور کھٹے‘ ہونے کا طعنہ دیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ان دنوں  بھارت کے دورے پر ہے اور اس دوران کئی مقامات پر ان کے قیام کے لئے نامناسب انتظامات کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: دی ہنڈریڈ میں تین پاکستانی کرکٹرز کا انتخاب


متعلقہ خبریں