تین روزہ خواتین کرکٹ کوچنگ کورس 17اکتوبر سے لاہور میں ہوگا


لاہور: خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے اے سی سی کی جانب سے پہلی بار ویمن کوچنگ کورس کا انعقاد کرایا جا رہا ہے ، تین روزہ کوچنگ کورس سترہ اکتوبر سے شروع ہو گا۔

پی سی بی حکام کا کہناہے کہ ویمن کوچنگ کورس کا انعقاد نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ چار پاکستانی خواتین اے سی سی لیول ون ویمن کوچنگ کورس میں شرکت کریں گی۔

کوچنگ کورس میں  قومی کرکٹر فریحہ محمود اور گلگت سے تعلق رکھنے والی تسلیم بانو پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ ایبٹ آباد کی رہائشی عاتکہ صابر خان اور راولپنڈی کی شہلا بی بی بھی کورس میں حصہ لیں گی۔

نیشنل اکیڈمی لاہور  سترہ سے انیس اکتوبر تک جاری رہنے والے کورس میں افغانستان، بحرین، ہانگ کانگ اور ایران کی خواتین کوچز شریک ہونگی۔

یہ بھی پڑھیے:قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز اپنے عہدے سے دستبردار

اسی طرح کویت، ملائشیا، مالدیپ، بھوٹان، اومان اور متحدہ عرب امارات کی خواتین کوچز بھی کورس میں شرکت کریں گی۔


متعلقہ خبریں