ڈیرہ غازی خان: پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
مقدمہ تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ چارسو باسٹھ ایک کے تحت درج کیا گیاہے۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مقدمہ میپکو حکام کیجانب سے دائر تحریری استغاثہ پردرج کیاگیا ۔
ملتان الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی کی جانب سے سردار دوست محمد خان کھوسہ کے خلاف درج مقدمہ میں کہا گیاہے کہ سکندرآباد فارم ہاؤئس پر ڈائریکٹ بجلی چوری کرکے ٹیوب ویل چلایاجارہاتھا ۔
الزام عائد کیا گیاہے کہ سرداردوست محمد کھوسہ کے ذاتی سیکورٹی گارڈز بجلی کاکنکشن منقطع نہیں کرنے دیتے ۔ ڈائریکٹ بجلی چوری سے روکنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیے: ملتان: پی ٹی آئی ایم این اے کے ڈیرے پر بجلی کی چوری