برطانوی شاہی جوڑا آج پاکستان پہنچے گا


اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرتھامسن ڈریونے بتایاہے کہ دورے کے دوران شاہی جوڑا پاکستان کے مختلف علاقوں میں جائے گا۔

گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے  شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے حوالے سے  ٹوئٹر سے جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے افراد کے دورہ سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔

Thomas Drew

@TomDrewUK

We’re in the final countdown to the arrival in Pakistan of the Duke and Duchess of Cambridge. Here is a flavour of what to expect.

Embedded video

1,235 people are talking about this

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان میں قیام کے دوران مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد سے ملیں گے جبکہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ لاہور اور شمالی علاقہ جات کا بھی دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ پاکستانی نوجوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 15 اکتوبر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرے گا۔

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن 15 اکتوبر کو ایک اسکول کا بھی دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان میں استقبال کیسا ہوگا؟

ذرائع کا کہنا ہے شاہی مہمان اسی روز چیریٹی پروگرام میں بھی حصہ لیں گے، برطانوی شہزادہ اور شہزادی 16 اکتوبر کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا دورہ کریں گے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شاہی مہمان بادشاہی مسجد اور ایس او ایس ویلج کا دورہ بھی کریں گے، شہزادہ اور شہزادی لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کریں گے۔

شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے شمالی ضلع چترال کا دورہ کرے گا۔ شاہی مہمان 18 اکتوبر کو واپس برطانیہ روانہ ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں