کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے۔
گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر واضح کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایم کیو ایم پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اس کے ساتھ آگے چلنے کی خواہاں ہے اور یہی وزیر اعظم پاکستان کی پالیسی ہے۔
گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ مستقبل میں بھی ملک، بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے تحریک انصاف ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتی ہے۔