سنگا کارا سمیت ملتان کے تمام سلطانز پاکستان آنے کے لیے رضامند

سنگارا کارا پاکستان آنے کے لیے پرجوش ہیں، ٹیم مینیجر

  • ہمارے پاس ٹورنامنٹ کا بہترین بالنگ لائن اپ ہے
  • ٹیم کی کارکردگی سے مطمئین ہوں،ٹیم مینجر ملتان سلطانز

شارجہ: پی ایس ایل تھری میں پہلی بار حصہ لینے والی ٹیم ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی پاکستان میں میچز کھیلنے کو تیار ہوگئے۔

ملتان سلطانز کے صدر اشعر شون نے کہا ہے کہ سلطان وکٹ کیپر سنگا کارا سمیت  ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کو تیار ہیں۔

اشعر شون کا کہنا تھا کہ سنگاکارا پاکستان آنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔

ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ٹیم مینجر کا کہنا تھا کہ وہ سلطانز کی کارکردگی سے مطمئین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ٹورنامنٹ کا سب سے بہتری بالنگ لائن اپ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی کا کریڈٹ وسیم اکرم اور ہیڈ کوچ ٹام موڈی کو جاتا ہے۔

سری لنکن بلے باز سنگارا ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن پر لاہور میں 2009 پر حملہ کیا گیا تھا۔

حملے کے نتیجے میں متعدد کرکٹرز زخمی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں