پی ایس ایل2020: تمام میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل2020: تمام میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ جنرل کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ 2020سیزن کے تمام مقابلے ملک میں ہی کرائے جائیں گے۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ کی زیرنگرانی ہونے والے اجلاس میں پی سی بی اور تمام فرنچائزز نے پی ایس ایل2020کےتمام میچز پاکستان میں کروانے پرمکمل اتفاق کیا ہے۔

اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان تمام زیر التواء امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ واضح روڈ میپ تیار کرکے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام حل طلب امور کو جلد نمٹایا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ فرنچائز نمائندگان ہمارے ساتھی ہیں اور ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کروانے پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگ کی تیاریوں کا آغاز جلد شروع کردیا جائے گا اور پی ایس ایل 2020 میں دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے مداحوں کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے شیڈول اور براڈ کاسٹ پلان پر تفصیلی گفتگو کی گئی


متعلقہ خبریں