زبردست مہر کے گھر پر دوبارہ چھاپہ


سکھر: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم کی جانب سے زبردست مہر کے گھر پر دوبارہ چھاپہ مارا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق نیب سکھر کی ٹیم نے بنگلے کے مختلف حصوں کی تلاشی لی جس کے دوران بنگلے کا مکمل محاصرہ کرلیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق نیب چھاپے کے دوران زبردست مہر نیب ٹیم کے ہمراہ تھے ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے گھر کے متعدد کمروں کی تلاشی لی اس دوران اہل خانہ علیحدہ کھڑا کردیا گیا۔

زبردست مہر کو صبح کے وقت نیب ٹیم نے چھاپہ مار کر حراست میں لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق زبردست مہر پی پی سرگرم رہنما اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ کے قریبی ساتھی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نے زبردست مہر کی آئس فیکٹری کے گودام پر بھی چھاپہ مارا۔

فیکٹری گودام میں چھاپے کے دوران نیب ٹیم نے کچھ فائلیں اور کاغذات اپنے قبضے میں لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں