یونیورسٹی آف بلوچستان میں چوتھی ٹیکنالوجی سمٹ جاری


کوئٹہ: یونیورسٹی آف بلوچستان میں چوتھی ٹیکنالوجی سمٹ جاری ہے، سمٹ میں مختلف اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے اسٹالز لگائے ہیں۔

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے سٹالز کا معائنہ کیا.  انہوں نے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلباء صلاحیت میں کسی سے پیچھے نہیں۔

جامعہ بلوچستان میں دو روزہ سمٹ میں ٹیکنالوجی، زراعت، ادویات، کتابوں سمیت دیگر اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی کے فروغ کیلئے پی ٹی آئی حکومت نے ایک سال میں کیا کیا؟

نمائش میں طلباء و طالبات کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

دو روزہ نمائش میں آئے ہوئے افراد کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے وسائل فراہم کئے جائیں تو یہ طلباء بلوچستان اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں