’بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کےلیے ڈرامے کی تیاری کر رہا ہے‘

شائقین کی فوجی کیپ پہن کر فائنل دیکھنے کی خواہش، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل | ہم نیوز

فائل فوٹو


راولپنڈی: ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کمانڈرز کے غیر ذمہ دارانہ بیانات ان کی مایوسی کا اظہار ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دراندازی کا الزام مس ایڈونچر کےلیے بہانہ تلاش کرنے کی کوشش ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کےلیے ڈرامے کی تیاری کر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا غیر سنجیدہ بیان کشمیر میں صورتحال پر قابو پانے میں ناکامی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور دراندازی کا الزام مس ایڈونچر کے لیے بہانہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان افواج پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مبینہ کیمپوں کا الزام فالس فلیگ آپریشن کےلیے بہانہ ہے جس کی کوشش کے علاقائی امن پرسنگین نتائج مرتب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت یا مس ایڈونچر کا ہر قیمت پر بھرپور جواب دیں گی۔


متعلقہ خبریں