پوسٹل سروسز میں مسلسل خسارے کی وجوہات سامنے آگئیں


اسلام آباد: گزشتہ دور حکومت میں پوسٹل سروسز کی ناقص حکمت عملی اورادارے میں مسلسل خسارے کی وجوحات سامنے آگئی ہیں۔ آڈٹ رپورٹ 2016 اور 17 نے ادارے کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ رپورٹ میں ادارے کے ملازمین کی تربیت نظر انداز کئے جانے  کا انکشاف ہوا ہے ۔ 

پوسٹل سروسز ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پوسٹل لائف انشورنس کے 4 ہزار 261 ملازمین میں سے 57 ملازمین نے تربیت لی، سال 2012 سے 14 کے دوران محکمے کسی ملازم نے تربیت نہیں لی ۔

یہ بھی بتایا گیاہے کہ سال 2011 اور 12 کے دوران پی ایل ائی کے 1 ہزار 256 ملازمین میں سے 42 نے تربیتی کورس کیا،2014 سے 15 کے دوران 1 ہزار 19 ملازمین میں سے صرف 15 ملازمین نے تربیت حاصل کی ۔

اسی طرح یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 5 سال کے دوران پی ایل آئی کے افسران ملازمین نے 2 سال تربیت ہی نہیں لی،تربیت نظر انداز کرنے میں پوسٹل سروسز کے افسران بھی سب سے آگے رہے۔ پوسٹل لائف انشورنس کے  افسران نے 3 سال پوسٹل سٹاف کالج کی شکل نہیں دیکھی۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سال 2011 سے 15 کے دوران پی ایل ائی ملازمین کی تربیت کا مجموعی تناسب صرف 1 اعشاریہ 34 فیصد رہا۔ 4 سال کے دوران پوسٹل لائف کے 13 سو 19 افسران میں سے صرف 16 نے تربیت حاصل کی۔

اسی طرح پوسٹل لائف انشورنس کے 16 افسران نے سال 2014 سے 15 کے دوران سٹاف کالج کا رخ کیا،4 سال کے دوران افسران کے تربیت حاصل کرنے کا مجموعی تناسب صرف 1 اعشاریہ 21 فیصدرہا۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ تربیت کے تناسب سے ادارے کے افسران کے رویہ واضح ہے،تربیت حاصل کیے بغیر پوسٹل لائف انشورنس ملازمین کی صلاحیتوں میں بہتری نا ممکن ہے، سال 2 ہزار 17 میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے معاملہ اٹھایا تھا۔ جواب ملا کہ پوسٹل ماسٹر جنرل کانفرنس میں معاملے زیر بحث لایا گیا۔

جواب میں بتایا گیا فیصلہ کیا گیا ہے پوسٹل سٹاف کالج اور ٹریننگ سینٹرز کردار ادا کرینگے،معاملے کی سنگینی کے پیش نظر حکام نے تسلی بخش جواب نہیں دیا،ڈی اے سی اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تربیت سے متعلق مؤثر حکمت عملی تیار اے جی پی کو آگاہ کیا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اپریل 2018 کی ڈی اے سی میں ہدایت کی گئی مگر تاحال کوئی مناسب جواب نہیں ملا،پاکستان پوسٹل ڈیپارٹمنٹ ادارے کے ملازمین کی تربیت کے لیے اقدامات اٹھائے۔

آڈٹ جنرل آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ تربیت حاصل کرنے سے ادارے کے افسران اور ملازمین کی صلاحیتوں میں بہتری ممکن ہے، پوسٹل لائف انشورنس ملازمین کی تربیت کے معاملے میں قانونی تقاضے پوری کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے: پوسٹل سروسز :اخراجات کی مد میں 71ملین روپے کارکارڈ غائب


متعلقہ خبریں