پشاور چڑیا گھر سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والا ننھا بھالو مل گیا


پشاور چڑیا گھر سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والا ننھا بھالو مل گیاہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ننھا بھالو چڑیا گھر کے قریبی کھیتوں سے ملا ہے۔ 

تین دن تک پشاور چڑیا گھر کی انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف کوتگنی کا ناچ نچانے والا شرارتی بھالو بلا خر مل گیا۔ ملحقہ علاقے میں روپوش ننھے ریچھ کو بحفاظت چڑیا گھر منتقل کردیا گیا۔

پشاورچڑیا گھر سے فرار ہونے والا ننھا بھالو جس نے تین دن تک انتظامیہ کی دوڑیں لگوائیں  بالاخرپکڑا آگیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے ننھے بھالو کی گمشدگی کے اعلانات مساجد سے کئے اور ملحقہ ابادی میں محتاط رہنے کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

فارسٹ انسٹیوٹ سے متصل جھاڑیوں میں بھالو کا سراغ ملا توخصوصی ٹیم نے گھیر کر پکڑلیا۔ ڈائریکٹر چڑیا گھر کے مطابق بھالو کی صحت ٹھیک ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم مزید طبی معائنہ کرے گی۔

لاپتہ ننھاریچھ ملنے پر چڑیا گھر انتظامیہ نے سکھ کا سانس لے لیا۔۔ جس کی تلاش میں محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس بھی سرگرم رہی۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور چڑیا گھر سے بھالو فرار، انتظامیہ کی دوڑیں


متعلقہ خبریں