سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں کے خواہشمند امیدواروں کیلئے اچھی خبر


اسلام آباد: سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں کے خواہشمند امیدواروں کیلئے اچھی خبریہ ہے کہ وفاقی حکومت نے ایف پی ایس سی کے تحت فائنل امیدواروں کو مزید چھ ماہ کی سہولت فراہم کردی ہے۔ 

بھرتیوں کیلئے ایف پی ایس کو بھجوائے گئے اہل امیدواروں کو ایک سال کے بجائے 18 مہینوں میں بھرتی کیا جائے گا۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے سی ڈی اے سمیت تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو خط بھجوادیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی بھرتیوں سے متعلق مراسلہ چئیرمین سی ڈی اے آفس کو موصول ہوگیاہے۔

سرکاری دستاویز میں کہا گیاہے کہ ایسے امیدوار جو بھرتی کے بعد رپورٹ نہیں کرتےانکی جگہ فائنل سنیارٹی لسٹ میں موجود امیدوار کو بھرتی کیا جائے،ایف پی ایس سی کو بھرتیوں کیلئے درجہ بندی کے ساتھ سنیارٹی فہرست بھی بھجوائی جائے۔

سی ڈی اے کو بھیجے گئےمراسلے میں یہ بھی کہا گیاہے کہ 2019 کے قانون کے مطابق اب حتمی فہرست کے باقی رہ جانے والے افسران کو 18 مہینوں میں بھرتی کیا جائے۔ سی ڈی اے سمیت تمام وزارتیں،ڈویژنز اور محکمے نئی بھرتیوں کیلئے پہلے سے موجود فائنل امیدواروں کو ترجیح دی جائے۔

دستاویز کے مطابق موجودہ قانون کے مطابق ایف پی ایس سی اب ایسے افسران کو ترجیح جو پہلے سے بھرتیوں کیلئے حتمی فہرست میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی پنجاب کیلئے الگ پبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں