پی سی بی نے 243 ریجنل گراؤنڈز کے لئے کیوریٹرز کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کردی

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے 243 ریجنل گراؤنڈز کے لئے کیوریٹرز کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی گراؤنڈ اسٹاف کو 2 ماہ کے لیے کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کررہا ہے،کنٹریکٹ کا آغاز پی سی بی کے نئے آئین کے نفاذ کے روز سے ہوگا۔

پی سی بی نے گراؤنڈ اسٹاف کے تمام بقایاجات ادا کرنے کے لیے بھی فوری اقدامات اٹھائے ہیں۔

اس دوران پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گا۔

ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ وینیوز کے لیے مقررہ اسٹاف کی تفصیلات بھی جمع کرے گا۔

پی سی بی کی جانب سے پیشکش 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گراؤنڈز کے اسٹاف کو کی گئی ہے۔

پی سی بی کے نئے آئین کے بعد 16 ریجنل ایسوسی ایشنز 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے:سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کے ویزوں کے لئے پی سی بی سے رابطہ


متعلقہ خبریں